ْچیئرمین پی سی سی کی رمضان کے سلسلہ میں اکبری منڈی و دیگر غلہ منڈیوں کے تاجروں سے ملاقات

تاجروں کی اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے وطلب کے مطابق رسد یقینی بنانیکی یقین دہانی

پیر 30 اپریل 2018 23:44

ْچیئرمین پی سی سی کی رمضان کے سلسلہ میں اکبری منڈی و دیگر غلہ منڈیوں ..
لاہور۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور طلب کے مطابق رسد کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں اکبری منڈی و دیگر غلہ منڈیوں کے تاجروں سے ملاقات کی ، ملاقات میںتاجروں نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کر ادی ، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے اکبر منڈی کے صدر اظہر اقبال اعوان ،نائب صدر حاجی عمر خالق ،صدر غلہ مارکیٹ حاجی اسلم ، ممبر ثالثی کمیٹی حاجی آصف سمیت دیگر سے ملاقات کی اور رمضان المبارک کی مناسبت سے قیمتوں میں خصوصی ریلیف دینے اور طلب کے مطابق رسد کویقینی بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ، میاںعثمان نے کہا کہ تاجرو ں نے ہمیشہ رمضان المبارک میں بھرپور تعاون کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ اس بار بھی جاری رہیگا ،انہوںنے تاجروں کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ تھوک مارکیٹ میں قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں جس پرتاجروںنے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ رمضان المبارک میں عوام کوریلیف کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے اور رمضان المبارک کا آغاز ہونے سے قبل انہیں باضابطہ آگاہ بھی کیا جائیگا، اس موقع پرمیاں عثمان نے عہدیدداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رمضان المبارک میں موثر رابطے کو یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا ۔

متعلقہ عنوان :