متحدہ مجلس عمل کا 2 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والا قومی ورکر کنونشن تاریخ ساز ہو گا، لیاقت بلو چ

پیر اپریل 23:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل کے مر کزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلو چ نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام 2 مئی کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والا قومی ورکر کنونشن اپنی نوعیت کے اعتبار سے تاریخ ساز ہو گا جس میں ایم ایم اے میں شامل پانچوں جماعتوں کے مرکزی صوبائی، ضلعی اور یونین کونسل سطح کی قیادت کو جمع کیا جا رہا ہے،اس قومی کنونشن میں ہر سطح کی قیادت کے سامنے ایم ایم اے کا منشور، رابطہ عوام مہم اور رمضان المبارک کے پرو گرامات کی تفصیلات اور آئندہ 90 دن کا پورا لائحہ عمل پیش کی جا ئے گا، ایم ایم اے 13مئی کو مینار پاکستان کے مقام پر پنجاب بھر کے عوام کا جلسہ منعقد کر ے گی، متحدہ مجلس عمل عوام کو ظلم و جبر کے اس نظام سے نجات دلاتے ہوئے نظام مصطفی کے قیام اور شمع رسالت کے پروانوں کو متحد اور متحرک کر ے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح کنو نشن سینٹر میںانتظامی کمیٹیوں کے جا ئزہ اجلاس میںشر کت کے بعد پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرعلامہ شاہ انس نورانی، علامہ عارف واحدی، محمد خان لغاری، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم، طارق منیر بٹ، محمد کاشف چوہدری، مفتی عبداللہ، قاری سہیل عباسی، اشتیاق بٹ اور دیگررہنماء بھی مو جود تھے۔