قومی رینکنگ بیڈمنٹن چمپئن شپ نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے، مطاہر سہیل

پیر 30 اپریل 2018 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) راولپنڈی ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن کوچ مطاہر سہیل نے کہا ہے کہ قومی رینکنگ بیڈمنٹن چیمپیئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں قومی رینکنگ بیڈمنٹن چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مطاہر سہیل ٹورنامنٹ آفیشلز بھی ہیں نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انقعاد پر پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو مبارکباد دی،انہوں نیکہا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے اتنی بڑی تعداد میں ( ڈیڑھ سو) مرد اور خواتین کی شرکت قابل تعریف ہے، انہوں نیکہا کہ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی اتنی کثیر تعداد میں شرکت سے پتہ چل گیاہے کہ ملک میں بیڈمنٹن کے کھیل کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو انٹرنیشل سہولیات فراہم کرنے اور زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹ میں شرکت سے کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں، مطاہر سہیل نے کہا کہ کسی بھی کھیل میں حکومت اور سپانسر کے بغیر ترقی ناممکن ہے، انہوں نیکہا کہ حکومت کرکٹ اور ہاکی کی طرح بیڈمنٹن کے کھیل پر توجہ دے تاکہ ملک میں اس کھیل کو بھی فروغ حاصل ہو، انہوں نیکہا کہ تعلیمی اداریملک میں کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتیہیں لیکن اگر حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کو یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :