آئیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

پیر 30 اپریل 2018 23:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ آئیسکو ترجمان کے مطابق (آج) منگل یکم مئی کو صبح 09:00 بجے تا دن 12:00 بجے تک انپ، سی این ایس لیب، این لیب1-، او لیب، سی این ایس1-، پنسٹک 2&3، تمیر، نیو لیب3- ، کرپا، سملی ڈیم، نیلوپ، پنسٹک کالونی فیڈرز، صبح10:00 بجے تا دن 12:00 بجے تک لائن پارک، مینگن، سرکال، مرید، سرپاک، مین بازار، آرا بازار فیڈرز، صبح09:00 بجے تادن 14:00 بجے تک ترلائی، اقبال ٹائون، ہائی وے فیڈرز، مورخہ02 مئی، صبح10:00 بجے تادن 16:00 بجے تک ڈسٹو، شاہدرہ، نیو شاہ اللہ دتہ،انگوری، ٹی اینڈ ٹی فیڈرز، دن13:00 بجے تادن 14:00 بجے تک بہلوت فیڈرز، صبح09:00 بجے تا دن 12:00 بجے تک پیر مہر علی شاہ، درگاہ، E-11/2، کیپیٹل ریزینشیا فیڈرز، ، صبح10:00 بجے تا دن 14:00 بجے تک میکس انڈسٹری، ماڈل ٹائون، کوہستان انکلیو فیڈرز، صبح09:00 بجے تا دن 13:00 بجے تک بشارت فیڈرز، صبح09:00 بجے تادن 15:00 بجے تک کے ایس مائینز فیڈرز، صبح09:00 بجے تادن 14:00 بجے تک گرجا روڈ، دھمیال فیڈرز اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔

(جاری ہے)

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین کے مفادات کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہے اور بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :