سینیٹر سراج الحق کی دفترجماعت اسلامی کراچی پر حملے کی مذمت

پیر 30 اپریل 2018 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کراچی میں جماعت اسلامی کے دفتر پر حملے اور کارکنوں کو زخمی کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کچھ لوگ کراچی کا امن تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کارکنان صبر اور حوصلے کے ساتھ پرامن رہتے ہوئے حالات کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کوفوری پکڑا جائے اور حملہ کے پس پردہ عزائم بے نقاب کئے جائیں۔سینیٹر سراج الحق نے امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدٰی صدیقی کو فون کر کے خیریت دریافت کی ۔