نواز شریف کے اؔٓصف زرداری پر احسانات ہیں،خواجہ آصف

ہم نے زرداری کو پارٹی پر قبضے میں مدد کی بلاول بھی گواہ ہیں، بے نظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کا نظریاتی ساتھی آصف زرداری کے ساتھ نہیںہے،سابقہ وزیرخارجہ کی نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر اپریل 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے اؔٓصف زرداری پر احسانات ہیں ۔ میں نے خود زرداری پر احسان کیا ہے آج بے نظیر کے ساتھی اور بھٹو کے وفادار زرداری کے ساتھ نہیں ہے۔ ہم نے زرداری کو پارٹی پر قبضے میں مدد کی بلاول بھی گواہ ہیں۔ زرداری کو ہم نے کہا ہے کہ مشرف کے خلاف کارروائی کرنی ہے۔

زرداری اینٹ سے اینٹ کا بیان دے کر باہر چلے گئیاور معافی کی درخواست بھیجتے رہے ۔ہمیشہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو قریب لانے کی کوشش کی ۔ زرداری نے فاروق ایچ نائیک کو میری نا اہلی کیس کی پیروی کرنے سے روک دیا ہے میںوجہ جاننا چاہتا ہوں۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا زرداری پر بہت سارے احسانات ہیں۔

(جاری ہے)

زرداری کو مشرف کے خلاف کارروائی کرنے کے بارے میں مطلع کیاتھاجس کا عینی شاہد اسفند یار ولی ہے ۔ میں نے زاتی طور پر زرداری پر بہت احسان کیا ہے بے نظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کا نظریاتی ساتھی آج کل آصف زرداری کے ساتھ نہیںہے۔ ہم نے زرداری کو پارٹی پر قبضہ کرنے کو ممکن بنایا اور اس بات کی گواہ بلاول بھی ہے۔ زرداری کی اس لئے مدد کی تا کہ جمہویت مستحکم ہو اور ملک کے لئے مفید ثابت ہو ۔

اسفند یارولی کی موجودگی میں زرداری نے مشرف کے خلاف کارروائی کرنے کی بات کی اور آج اینٹ سے اینٹ بجانے کی باتیں کر رہے ہیں جو بات کر رہا ہوں عینی شاہد کی حیثیت سے کر رہاہوں انہوں نے کہا ہے کہ اچھا نہیں لگتا کہ اپنے احسانات کا ذکر کروں اینٹ سے اینٹ بجانے کا بات کہہ کر زرداری صاحب کو کس بات کا مسئلہ ہوا کہ ڈیڑھ سال ملک سے باہر گزارنا پڑا اور یہاں درخواستیں بھیجتا رہا زرداری کو پچھتاوا ہے کہ پتہ نہیں کس موڈ سے اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان دیا سیاستدانوں کو ایسے زبان استعمال کرنا زیب نہیں دیتا خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فاروق ایچ نائیک میر اخالہ زاد بھائی ہے ہم دونوں ہمیشہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش کرتا رہا سیاسی معاملات میں خاندان کو بھیچ میںلانا اچھی بات نہیں ہے میں ایسی چیزوںپر یقین نہیں رکھتا انہوں نے مزید کہا ہے کہ میری نااہلی فیصلے کے بعد فاروق نائیک نے فون کر کے کہا کہ عدالت میں کیس کی پیروی میں مدد کریں گے لیکن بعد میں آگاہ کیا کہ زرداری صاحب مجھے ایسا کرنے سے منع کر رہے ہیں پوچھنا چاہتا ہوںآصف زرداری نے فاروق نائیک کو میری وکالت کرنے سے کیوںمنع کر دیا میں نے ہمیشہ دونوں پارٹیوں کی تعلقات کو بہتر کرنے کے لئے اپنے طور پر کوششیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں محبت اور عزت بڑھانی چاہئے نہ کہ ایک دوسرے پر تہمت اور الزام لگا کر خود کو مبرا سمجھیں ۔