نامور صوفی بزرگ حضرت صدرالدین شاہ بادشاہؒ کی739ویں سالانہ عرس کا آغاز ہو گیا

منگل 1 مئی 2018 00:10

سکھر۔30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) نامور صوفی بزرگ حضرت صدرالدین شاہ بادشاہؒ کی739ویں سالانہ عرس کا آغاز ہو گیا ، محکمہ اوقاف سکھر کے ایڈمنسٹریٹر عبدالغنی مہر نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر عرس کی سرکاری تقریبات کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر محکمہ اوقاف کے ایڈمنسٹریٹر سکھر زون نے درگاہ پر زائرین کی سہولیات کے لئے محکمہ اوقاف کی جانب سے قائم کردہ طبی کیمپ ، سی سی ٹی وی کیمرا روم اور ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔

انہوں نے کہا کہ عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور سیکیورٹی لیپس کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی جائے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اولیاء اور صوفی بزرگوں کی سر زمین ہے جہاں ہمیشہ امن کے پنچھی جنم لیتے ہیں، برصغیر میں صوفیوں کے دیئے ہوئے کلام اور پیغام سے اسلام پھیلا ہے ، جس میں امن اور پیار کا درس دیا گیا ہے، صوفیوں کے کلام اور پیغام سے اس دھرتی پر امن قائم ہوتا رہا ہے، کیوں کہ صوفیوں کے درگاہوں پر تمام مکاتب فکر کے لوگ آتے ہیں، جہاں رنگ ونسل سے بالاتر ہوکرانسانیت کی خدمت کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ اوقاف سکھر کے ایڈمنسٹریٹرنے بتایا کہ خواتین و محضرات کے لئے الگ الگ مسافر خانے بنائے گئے ہیں، جبکہ چار دیواری ، خار دار تاروں اور واک تھرو گیٹ کا کام بھی مکمل کیا جاچکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :