شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں شعبہ جیوگرافی کے زیرِ اہتمام جغرافیائی ماڈلز کی نمائش

منگل 1 مئی 2018 00:10

سکھر۔30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں شعبہ جیوگرافی کے زیرِ اہتمام جغرافیائی ماڈلز کی نمائش منعقد کی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز نے نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں طلبہ و طالبات کی جانب سے نظامِ شمسی ،زلزلہ، طوفان ، زمین کے اندرونی ڈھانچے و دیگر کے ماڈلز رکھے گئے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر نے نمائش منعقد کروانے پر شعبے کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے طلبہ و طالبات کو سیکھنے کا نادر موقع ملتا ہے۔ ڈاکٹر نور حسین چانڈیو چیئرمین شعبہ جیوگرافی نے طلبہ و طالبات کے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی نمائش پہلی بار شعبے کی جانب سے منعقد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شعبے میں بہت جلد سب میٹرولوجیکل اسٹیشن نصب کیا جائے گا ۔ اس اسٹیشن کی تنصیب سے طلبہ و طالبات تبدیل ہوتی ہوئی موسمیاتی صورتحال کو کو سمجھ سکیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے کامیاب نمائش کے انعقاد پر نمائش کے آرگنائزر نثار احمد کھنڈ کی تعریف کی۔ آخر میں ڈاکٹر نور حسین چانڈیو نے طلبہ و طالبات میں شیلڈز تقسیم کیں۔ نمائش میں افشین جبین مہر، ریحانہ بھاگت، نثار احمد کھنڈ، سعدیہ لاڑک، علی رضا لاشاری، زبیر احمد، اشفاق احمد کولاچی، معراج پہنور اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :