ایس ایس پی سکھرکیجانب سے جسمانی صحت ٹھیک نہ ہونے پرپولیس اہلکاروں پر اظہار برہمی ، توند کم کرنے کیلئے ہفتے کی مہلت،بصورت دیگر معطل کر دیا جائیگا

منگل 1 مئی 2018 00:10

سکھر۔30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے جسمانی صحت ٹھیک نہ ہونے پرپولیس اہلکاروں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اہلکارں کی توندپیٹ کم نہ ہوئے تو معطل کر دیا جائے گا، پولیس ترجمان کے اعلامیہ کیمطابق مختلف شخصیات سے واپس بلائے گئے اضافی اہلکاروں کے مسائل اور ضروری ہدایات کیلئے طلب کیے گئے اجلاس میں ایس ایس پی سکھر نے کہا کہ اگرپولیس اہلکاروں کی جسمانی صحت سے ہر کام کا انجام ناممکن ہی نظر آتا ہے آپکی غیر مناسب صحت سے جرائم پیشہ افراد کی آپ سے کبھی خائف نہیں ہونگے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ایک ہفتہ کے اندر انہیں تربیت دیں اور تمام کی جسامت اور ٹرن آؤٹ ٹھیک کریں ہفتے تک ان تمام کے پیٹ ختم ہونے چاہیے بدصورت دیگر صورت جسامت اور ٹرن آؤٹ بہتر نہ کرنے پر معطل کردیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکاروں کی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ہفتہ وار جسمانی تربیتی ٹریننگ شروع کردی گئی ہے ۔ ا یس ایس پی سکھرنے اہلکاروں کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں ٹرن آؤٹ اور ۔ایس ایس پی سکھر نے پولیس اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اللہ کا شکر ادا کریں کہ آپکو روزگار سے نوازا ہے اور اگر پولیس اہلکار اپنے فرائض کی ادائیگی فرض شناسی نیک نیتی اور ایمانداری سے کرے تو یہ نفلی عبادت سے کم نہیں بلکہ صدقہ جاریہ بھی ہے ۔

ایک پولیس اہلکار کو اختیارات حاصل ہیں جو جو کسی اورمحکمہ کے افسر کو بھی نہیں ہیںہماری پہچان اس وردی سے ہے اگر ہم وردی اور ٹرن آؤٹ ٹھیک نہیں کریں گے تو اسکا معاشرے اور عوام پر منفی اثر پڑیگا،پولیس جوان کا مطلب ہر دم چست ہر کام کو فوراً انجام دینا ہوتا ہے،

متعلقہ عنوان :