نیوسکھر کے علاقے نھال خان کھوسہ گوٹھ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

منگل مئی 00:10

سکھر۔30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) نیوسکھر کے علاقے نھال خان کھوسہ گوٹھ میں بجلی کی کرنٹ سے ایک شخص ہلاک ایک زخمی ہوگیا ہے۔ سیپکو سب ڈویزن سائٹ کے لائن سپرڈنٹ واجد کھوسہ کے ساتھ پرائیوٹ طور پر کام کرنے والے 25 سالہ ایاز احمد ولد احمد علی کھوسہ سیپکو اہلکاروں کی موجودگی میں پول پر چڑھ کر 11 ہزار کے وی کی تار بنارہے تھے کہ اچانک لائٹ چالو ہوجانے کے باعث موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ ان کے ساتھ کام کرنے والے ان کے کزن 20 سالہ محمد ایوب ولد نثار احمد پول سے گرکر شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طبی سہولت فراہم کرنے کے بعد انہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جانبحق ہونے والے ورثہ کی جانب سے تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا گیا۔

متعلقہ عنوان :