آتش بازی گناہ ہے، اس سے خود بھی بچیں او ر اپنی اولاد کو بھی بچائیں ، امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری

منگل 1 مئی 2018 00:10

سکھر۔30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ شب برات وہ مبارک رات ہے جس میں دعائیں قبول ہوتی ہیں شب برات جہنم کی آگ سے چھٹکارا پانے کی رات ہے مگر افسوس بعض مسلمان اس مبارک رات کو آتشبازی کرکے اپنے لئے آگ خریدتے ہیں، یادرکھیں آتش بازی گناہ ہے اس سے خود بھی بچیں او ر اپنی اولاد کو بھی بچائیں ۔

سکھر میں جاری کردہ ایک بیان میں امیر اہل سنت نے کہا کہ صحابہ کرام شعبان المعظم کے شروع ہوتے ہی خوب صدقہ و خیرات اور عبادات میںمصروف ہوجاتے اور نیکیوں کا ذخیرہ اکٹھاکرتے مگرافسوس آج مسلمان اس ماہ مبارک میں دنیا کی ذلیل دولت جمع کرنے میں دن رات مشغول رہتے ہوئے نیکیوں سے غافل ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر کوئی شخص کسی گناہ میں مبتلاہے تو شب برات سے پہلے ہی اپنے تمام گناہوں سے سچے دل سے معافی مانگ لے کیونکہ اس رات تمام لوگوں کے اعمال اللہ عزوجل کی بارگاہ میں پیش کئے جاتے ہیں اسی رات اللہ عزوجل آسمان ودنیا پر خاص تجلی فرماتا ہے۔

لہٰذاا ہمیں چاہئے کہ اس مبارک ماہ میں گناہوں بھری زندگی سے چھٹکارا حاصل کرتے ہوئے نیک اعمال کرنے کی کوشش کریں اور اپنے رب عزوجل کو راضی کریں۔شب برات چھٹکارہ پانے کی رات ہے،اس رات گناہوں سے توبہ کرنے والوں کی مغفرت کردی جاتی ہے،افسوس اس مبارک رات کو بعض نادان اپنی رقم خرچ کرکے آگ خریدتے ہیں جبکہ یہ رات جہنم کی آگ سے چھٹکارہ پانے کی رات ہے ۔

شب برات کی رات نازل فیصلے کئے جاتے ہیں سال بھر میں مرنے والوں کے نام ملک الموت علیہ السلام کے سپر کردئیے جاتے ہیں ۔اس سال حج پر جانے والوں کے نام بھی تحریر ہوتے ہیں ۔لہٰذا اس رات خوب عبادت کیجئے ہرگز اس رات کو غفلت میں نہ گزاراجائے ۔یاد رکھیں شب برات بہت ہی نازک رات ہے زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں لوگ اچانک موت کا شکار ہوجاتے ہیں ہم میںسے کوئی یہ نہیں جانتا کہ شب برات کی رات ہماری تقدیر میں کیا لکھ دیا جائے لہذا اس مبارک رات کو خوب عبادت اور نیک کام میں صرف کرنے میں گزاریں۔

متعلقہ عنوان :