سکھر پولیس نے دو گمشدہ پچیوں کو بازیاب کرا لیا

منگل مئی 00:10

سکھر۔30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) سکھر پولیس نے دو گمشدہ پچیوں کو بازیاب کرا لیا، پولیس ترجمان کیمطابق سوشل میڈیا پرچارسالہ بچی زہرہ بتول کی لاپتہ ہونے کی خبر کا ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے بچی کی بازیابی کے احکامات جاری کیے گئے،،پولیس کی جگہ جگہ ناکہ بندی اسنیپ چیکنگ تالاشی شروع کردی ،،پولیس کی جانب سے پرانہ سکھر و گردنواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران بچی برآمد کر لی گئی اور قریشی روڈ سے تین مشتبہ افراد زیر حراست لے لئے گئے جن سے تفتیش جاری ہے ، علاوہ ازیں ڈہرکی کی رہائشی گیارہ سالہ بچی سلمیٰ جو صبح گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرالیا، پولیس ترجمان کیمطابق بچی کی گمشدگی کی اطلاع پر ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی وائرلیس کال سے تمام ایس ایچ اوز کو مطلع کرتے ہوئے ناکہ بندی کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکہ بندی کے دوران بچی کو ٹول پلازہ سانگی سے بازیاب کرلیا ،بچی ڈہرکی سے مسافر کوچ کے ذریعے کراچی جا رہی تھی اسے لواحقین کی تحویل میں دے دیا گیا ہے بچی کے والد کے پولیس کو دیے بیان کیمطابق بچی کاذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے ، لواحقین نے ایس ایس پی سکھر اور پولیس پارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :