اے سیکشن پولیس کی کاروائی ،4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا

منگل 1 مئی 2018 00:10

․ سکھر۔30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) ایس ایچ اواے سیکشن نسیم بھٹو کی تھانہ اے سیکشن کی حدود انوار مصطفی پہ ناکہ بندی کے دوران کاروائی4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان میں حاکم علی بھیو، سہہل احمد ، شہزاد اور اللہ بخش جتوئی شامل ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ اے سیکشن میں درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے آٹھ ہزار گرام بھنگ اور 400گرام برآمدکی گئی ہے ، علاوہ ازیںایس ایچ او نیوپنڈ نوید نواز کی تھانہ نیوپنڈ کی حدود اسلام کالونی پر چھاپے کے دوران ایک جواری ڈیلر گرفتارکر لیا گیا ، گرفتارملزم حسین بخش ابڑوکے خلاف مقدمہ تھانہ نیوپنڈ میں درج کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے آکڑا پرچی بکس 5ہزار کیش و دیگر مال برامد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :