Live Updates

ملک و قوم کو درپیش چیلنجز کے حل کا کریڈٹ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے ملک و قوم کو ان مسائل سے سے نکال کر ملک کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ،عمران خان اپنے حکومتی صوبے خیبرپختونخوا میں بری طرح ناکام ہو چکے،وہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے ملک کو مفلوج کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،وزیر دفاع خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 1 مئی 2018 00:10

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 2013ء میں اقتدار کے حصول کے بعد توانائی اور دہشت گردی کے بڑے مسائل پر قابو پانے کے علاوہ بے مثال ترقی بھی کی ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی متحرک قیادت نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو درپیش چیلنجز کے حل کا کریڈٹ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے ملک و قوم کو ان مسائل سے سے نکال کر ملک کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے حکومتی صوبے خیبرپختونخوا میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اور وہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے ملک کو مفلوج کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو خیبرپختونخوا کے علاقے میں کسی بھی بنیادی ڈھانچے کی ترقی یا انسانی وسائل کی ترقی کا اظہار تو کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے محمد نواز شریف کے نقطہ نظر اور پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف ووٹ کی بالادستی کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات