وفاقی بجٹ سے لائیو سٹاک ،ڈیری اور زراعت کے شعبے میں مدد ملے گی،صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

منگل 1 مئی 2018 00:20

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عامر وحید نے موجودہ حکومت کے اعلان کردہ چھٹے بجٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ سے لائیو سٹاک سمیت ڈیری اور زراعت کے شعبے میں مدد ملے گی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک، ڈیری اور بیجوں پر سے کسٹم ڈیوٹی کو کم کرنے سے ان کی پیداوار میں اضافے میں بھی مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اور اس مقصد کے حصول کے لیے کسانوں کو اس ضمن میں کافی امداد دی گئی ہے۔ صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے مطابق اس بجٹ کو عوام دوست اور ایک متوازن بجٹ کہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کے علاوہ مختلف دیگر کمپنیاں بھی بجٹ میں دی جانے والی امداد سے فائدہ اٹھائیں گی۔ حالیہ بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ کاروباری برادری پر ٹیکسوں کی کمی سے ملک میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔