Live Updates

تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا کی حکومت صوبے میں بہتر کارکردگی دکھانے میں بری طرح ناکام ہو چکی،عوامی فلاح و بہبود کے لیے کچھ بھی نہیں کیا، مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 1 مئی 2018 00:20

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا کی حکومت صوبے میں بہتر کارکردگی دکھانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے کیونکہ انہوں نے وہاں عوامی فلاح و بہبود کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت گزشتہ رات لاہور کے لوگوں کو گھروں سے باہر نکالنے میں بھی ناکام ہوئی اور اس بات کا عمران خان نے خود اعتراف کیا کہ لاہور کے جلسے میں ملک کے مختلف حصوں سے لوگ یہاں آئے۔

جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ سیاسی جلسے کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے جو ملکی سیاست کے لیے مثبت اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان جو تمام اداروں کی ماں ہے عمران خان نے اس کے خلاف بھی نازیبا زبان کا استعمال کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آج بھی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے اور اپنے گزشتہ 5 سالوں کی کارکردگی کی بنیاد پر یہ آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات