وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

منگل 1 مئی 2018 00:50

کراچی ۔ 30 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 70 پیسے کے اضافہ سے 87 روپے 70 پیسے کر دی گئی ہے، فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے مطابق نئی قیمت 98 روپے 76 پیسے ہوگی۔ مٹی کا تیل 3 روپے 41 پیسے بڑھا کر 79 روپے 87 پیسے نئی قیمت ہوگئی ہے۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 55 پیسے اضافے کے بعد 68 روپے 85 پیسے ہوگئی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اوگرا کی تجویز کردہ پیٹرول کی قیمتوں میں وزیر اعظم کی ہدایت پر آدھا اضافہ کیا گیا ہے۔