صارفین کے ڈیٹا کی امریکا منتقلی، فیس بک مقدمہ رکوانے کی کوشش میں

منگل 1 مئی 2018 10:10

لندن ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اس کوشش میں ہے کہ اس کے صارفین کے نجی کوائف سے متعلق ایک مقدمہ یورپی عدالت میں نہ جائے۔

(جاری ہے)

فیس بک کے قانونی مشیر پال گالاہر نے بتایا کہ کمپنی ایک حکم امتناعی کے ذریعے آئرش ہائی کورٹ کو اس امر سے روکنا چاہتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ سماعت کے لیے یورپی عدالت انصاف کو بھیج دے۔ اس مقدمے میں عدالت کو فیصلہ ایک پرائیویسی شیلڈ نامی معاہدے کی ان قانونی شقوں کے بارے میں کرنا ہے، جن کی بنیاد پر یہ سوشل میڈیا ویب سائٹ اپنے صارفین کے نجی ڈیٹا کو امریکا منتقل کر دیتی ہے۔