جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کی’رائش بٴْرگر‘ تحریک کے کارکنوں کے تعداد میں80 فیصد اضافہ

منگل 1 مئی 2018 10:10

برلن ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) جرمنی میں ’رائش بٴْرگر‘ یا ’رائش سٹیزن‘ نامی تحریک کے کارکنوں کے تعداد میں 80 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی کے داخلی خفیہ ادارے اور تحفظِ آئین کے وفاقی دفتر (بی ایف وی) کے اندازوں کے مطابق انتہائی دائیں بازو کی اس تحریک کے کارکنوں کی تعداد اٹھارہ ہزار کے لگ بھگ ہو چکی ہے، جو 2016ء کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ ہے۔ ان افراد میں سے 950 کا شمار انتہائی دائیں بازو کے شدت پسندوں میں ہوتا ہے۔ خود کو ’جرمن رائش‘ کے شہری قرار دینے والے یہ افراد وفاقی جمہوریہ جرمنی کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کرتے اور یہ سمجھتے ہیں کہ نازی دور کی جرمن ریاست ابھی تک موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :