مِشیل بارنیئر کی بریگزٹ مذاکرات کی ناکامی کے خلاف تنبیہ

منگل 1 مئی 2018 10:10

لندن ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) بریگزٹ امور کے لیے یورپی یونین کے اعلیٰ ترین مذاکراتی اہلکار مِشیل بارنیئر نے بریگزٹ مذاکرات کی ممکنہ ناکامی کے خلاف خبردار کیا ہے۔ بارنیئر کے مطابق آئرلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے سرحدی تنازعے کی وجہ سے یہ بات چیت بے نتیجہ بھی رہ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ کے سرحدی مقام ’ڈنڈالک‘ میں قیام کے دوران بارنیئر نے کہا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے آئندہ انخلاء کے لیے مذاکرات میں اس مسئلے کا کوئی واضح اور قابل عمل حل تلاش کیا جانا ضروری ہے۔ اس فرانسیسی سیاستدان کے بقول بریگزٹ مذاکرات میں پیش رفت ضروری ہے کیونکہ جون میں یورپی قیادت اس موضوع پر مشاورت کرے گی۔