ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو حوالے کرنے کی پیشکش۔۔۔ پاکستان حکومت نے جواب دے دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 1 مئی 2018 10:18

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو حوالے کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2018ء) پاکستان نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو رہا کرنے کی امریکی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ روسی میڈیا کے حوالے سے انکشاف میں سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

پروگرام میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی حوالگی کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔یاد رہے کہ روسی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور جیل سے فرار کروانے کیلئے جیل پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا جسے آئی ایس آئی نے ناکام بنا دیا ۔آئی ایس آئی نے عظیم اقدام اٹھاتے ہوئے پشاور سنٹرل جیل توڑ کر ڈاکٹر شکیل آفریدی کو فرار کرانے کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔