رواں مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران گل احمد ٹیکسٹائلز کے منافع میں 320 فیصد کا اضافہ

منگل 1 مئی 2018 10:30

رواں مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران گل احمد ٹیکسٹائلز کے منافع ..
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران گل احمد ٹیکسٹائلز کے منافع میں 320 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اورجولائی تا مارچ 2017-18ء کے دوران کمپنی نے 1.315 ارب روپے کا منافع کمایا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 313 ملین روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔

(جاری ہے)

پاک کویت انویسٹمینٹ کمپنی کے اے وی پی ریسرچ عدنان سمیع شیخ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت کے برآمدی پیکج سے کمپنی کے نفع میں اضافہ ہوا ہے جبکہ کمپنی کی تیار کردہ مصنوعات کی عالمی اورمقامی سطح پر فروخت سے بڑھنے سے بھی منافع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

منافع میں نمایاں اضافہ کے نتیجہ میں کمپنی کی انتظامیہ نے اپنے حصہ داروں کیلئے 3.69 روپے فی حصص کی آمدن کا اعلان کیا ہے جو گزشتہ سال کے لئے 0.97 روپے فی حصص ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :