رواں سال 2018ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران جاز کیش موبائل صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ

منگل 1 مئی 2018 10:30

رواں سال 2018ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران جاز کیش موبائل صارفین کی تعداد ..
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) رواں سال 2018ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران جاز کیش موبائل صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اورصرف 70 دنوں کے دوران 5 لاکھ نئے اکائونٹ کھولے گئے۔

(جاری ہے)

موبائیل فون سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کے اعدادوشمار کے مطابق جاز کیش کے صارفین کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں صارفین کو بینکاری کی سہولیات تک آسان رسائی کیلئے کمپنی نے اپنی حکمت عملی کے تحت جیز کیش اکائونٹنٹ ہولڈر کی تعداد میں اضافہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے ہیں جن کے نتجیہ میں صرف 70 روز کے دوران صارفین کی تعداد میں 5 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران جیز کیش سے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی تعداد میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 100 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اسی دوران 90 ملین ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :