آسٹریلیا کا روہنگیا مہاجرین کے 15ملین آسٹریلین ڈالر کی مالی امداد کا اعلان

منگل مئی 10:50

سڈنی ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کی مالی امداد جاری رکھے گا اور اس ضمن میں روہنگیا مہاجرین کے 15ملین آسٹریلین ڈالر کا امدادی سامان روہنگیا مہاجرین تک پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

سڈنی میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد سے ملاقات میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل نے کہا کہ آسٹریلیا کی حکومت اور عوام انسانی بنیادوں پر روہنگیا مہاجرین کی مدد کے خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں روہنگیا مہاجرین کی بحالی کے لیے آسٹریلیا انکی مالی امداد جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :