سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح 12.8فیصد ، غیر ملکیوں کے اخراج سے ایک لاکھ2ہزار سعودیوں کو روزگار کے مواقع

منگل 1 مئی 2018 10:50

ریاض ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) 2017ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران سعودی لیبر مارکیٹ کی بابت منظرعام پر آنے والے اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ 4لاکھ66 ہزار غیر ملکیوں کے اخراج سے ایک لاکھ2ہزار سعودیوں کو روزگار ملا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح 12.8فیصد ہوگئی ۔2017 ء کی دوسری اور تیسری سہ ماہی میں بھی اعدادوشمار یہی تھے۔ 2017ء کی آخری سہ ماہی میں سعودی کارکنان کی تعداد 3.16ملین جبکہ 2016ء کی آخری سہ ماہی میں انکی تعداد 3.06ملین تھی۔ 2017ء کے آخر میں غیر ملکی کارکنان کی تعداد 10.42ملین تھی جبکہ 2016ء کے آخر میں انکی تعداد 10.88ملین تھی۔

متعلقہ عنوان :