سعودی عرب ، گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل کی موت کی خبر کی تردید

منگل 1 مئی 2018 10:50

جدہ ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) سعودی عرب کے شہر مکہ کے گورنردفتر نے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کے انتقال کے خبر کی تردید کردی۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق مکہ کے گورنر دفتر نے اپنے بیان میں شہزادہ خالد الفیصل کی موت کے بارے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاع قطعاً غلط ہے۔ ذرائع نے واضح کیا کہ شہزادہ خالد الفیصل نے گزشتہ روز جدہ میں کنگ عبدالعزیز روڈ پر اندلس انڈر پاس کا معائنہ کیا۔وہ اپنے گھر پر لوگوں سے ملتے رہے اور معمول کے مطابق دفتری کام بھی انجام دیئے۔