سعودی عرب، منشیات کی سمگلنگ کے الزام ثابت نہ ہونے پر مصری خاتون رہا

منگل 1 مئی 2018 10:50

جدہ ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) سعودی ساحلی شہر جدہ میں مصر کے قونصلر جنرل ڈاکٹر حازم رمضان نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے 17 ہزار نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کے الزام سے بے قصور ثابت ہوجانے پر مصری خاتون سعدیہ عبدالسلام العاصی کو رہا کردیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق انہوں نے بتایا کہ مصری قونصل خانے نے سعودی حکام کو مذکورہ کیس میں مصری پبلک پراسیکیوشن کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی تھی جس میں سعدیہ بے قصور ثابت ہوگئی تھی۔

تحقیقات سے پتہ چلا تا کہ سعدیہ نے جو بزرگ خاتون ہیں عمرے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ایک مصری شہری نے ان کے اس جذبے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے سامان میں نشہ آور گولیاں رکھ دی تھیں جن کا انہیں علم ہی نہیں تھا۔ رمضان نے بتایا کہ قونصل خانہ ان کے معاملے کی پیروی کررہا تھا۔

متعلقہ عنوان :