سعودی عرب، مکہ میں پہلا فوڈسما رٹ سٹی

منگل مئی 10:50

مکہ ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) سعودی عرب کے شہرمکہ میں مشرق وسطیٰ کی سطح پر پہلا سمارٹ سٹی کا منصوبہ روبعمل لایا جائیگا۔۔سعودی اخبار کے مطابق یہ مسجد الحرام سی8کلو میٹر کے فاصلے پر ہوگا۔ مقدس شہر کی میونسپلٹی نے عظیم الشان ترقیاتی منصوبے کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے تحت مکہ مکرمہ کے الکعکیہ محلے میں واقع سبزی منڈی کو جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا۔ مارکیٹ کی روایتی خدمات کو جدید تجارتی ٹیکنالوجی سے تبدیل کردیا جائیگا۔ سرمایہ کاروں کو سرمایہ لگانے کی ترغیب دی جائیگی۔ مکہ کے میئر محمد القویحص نے بتایا کہ مکہ فوڈ سمارٹ سٹی کا منصوبہ رواں برس نافذ ہوگا۔