ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ 6 مئی سے ایران میں شروع ہوگی

محمد آصف، محمد بلال، بابر مسیح اور محمد ماجد علی ملک کی نمائندگی کریں گے

منگل مئی 10:50

اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) 34ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ آئندہ ماہ ایران میں کھیلی جائیگی جس میں پاکستان کی 4 رکنی قومی ٹیم ملک کی نمائندگی کریگی۔ تفصیلات کے مطابق ایشین سنوکر چیمپئن شپ 6 سے 12 مئی تک ایران میں کھیلی جائیگی جس میں محمد آصف، محمد بلال، بابر مسیح اور محمد ماجد علی ملک کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

پی بی ایس اے کے مطابق ایسوسی ایشن نے ایشین سنوکر چیمپئن شپ کیلئے باصلاحیت کیوئسٹس کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں آصف، بلال، بابر مسیح اور محمد ماجد علی شامل ہیں جو ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ این بی پی سپورٹس کمپلیکس بلیئرڈ ہال کراچی میں جاری ہے جو کہ 3 مئی کو اختتام پذیر ہو گا، کیمپ صبح 10 بجے سے 4 بجے تک منعقد ہو گا۔