Live Updates

ٹھُمکے لگانے والی تو رانا ثنا اللہ نے اپنے گھر میں رکھی ہوئی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 مئی 2018 11:06

ٹھُمکے لگانے والی تو رانا ثنا اللہ نے اپنے گھر میں رکھی ہوئی ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2018ء) : پی ٹی آئی کے لاہور میں کامیاب جلسے کے بعد پی ٹی آئی کے سیاسی مخالفین نے انہیں طرح طرح کی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ گذشتہ روز رانا ثنا اللہ نے جلسے میں آئی خواتین سے متعلق نازیبا زبان استعمال کی تو پی ٹی آئی نے بھی انہی کی زبان میں ان کو جواب دینے کی ٹھانی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب اسمبلی کےاپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ یہ میں نہیں کہتا لیکن رانا ثنا اللہ نے ٹھُمکے لگانے والی اپنے گھر بھی رکھی ہوئی ہے ، اس کو ٹریننگ دیتے رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ سمجھ جائیں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کے لیے بے ہودہ زبان استعمال کرنے میں تمام حدیں پار کردیں۔وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں گھریلوخواتین نہیں تھیں، انکے ٹھکمے بتا رہے تھے کہ وہ کہاں سے آئی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات