عمران خان نے انٹرویو کے دوران ریحام خان سے متعلق کہی گئی بات کو حذف کرنے کی درخواست کر دی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل مئی 11:15

عمران خان نے انٹرویو کے دوران ریحام خان سے متعلق کہی گئی بات کو حذف ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔01 مئی 2018ء) گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے میں آئی خواتین سے متعلق نا زیبا زبان استعمال کی تھی۔جس متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک بار میں نے عمران خان کا انٹرویو کیا تو میں نے عمران خان سے ان کی سابق اہلیہ ریحام خان سے متعلق دو تین سوالات کیے۔

(جاری ہے)

انٹرویو ختم ہونے کے بعد عمران خان بار بار مجھے یہ درخواست کرتے رہے کہ میرا ریحام خان سے متعلق کہا گیا جملہ انٹرویو سے کاٹ دیں کیونکہ مجھے یہ بات زیب نہیں دیتی کہ میں کسی خاتون سے متعلق ایسی کوئی بات کہوں۔اور دوسری طرف ریحام خان دن رات عمران خان کے خلاف لکھتی رہتی ہیں۔ اس ساری صورتحال میں بس یہی کہوں گا کہ ساری بات تربیت کی ہوتی ہے۔۔مسلم لیگ ن کی جماعت کا یہ کلچررہا ہے کہ وہ خواتین کی عزت کا خیال نہیں رکھتے۔کچھ روز پہلے ہی عابد شیر علی نے بھی شیریں مزاری کے بارے میں ایسی گفتگو کی جو ٹی وی پر چلائی بھی نہیں جا سکتی۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: