راناء ثناء اللہ بھی عمران خان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل مئی 11:32

راناء ثناء اللہ بھی عمران خان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔01 مئی 2018ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ بھی پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی مینار پاکستان پر کی گئی تقریر کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما رانا ثناء اللہ سے دوران پروگرام سوال کیا گیا کہ آپ ہمیشہ عمران خان پر تنقید کرتے ہیں کہ وہ اپنی تقریر میں کوئی اہم بات نہیں کرتے صرف مخالفین پر تنقید کرتے ہیں لیکن 29اپریل کے جلسے میں عمران خان نے اپنا پورا ایجنڈا پیش کیا تو اس متعلق بھی آپ لوگ باتیں بنا رہے ہیں۔

؟ جس کا جواب دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کی 29اپریل کو کی گئی تقریر باقی تقریروں سے بہتر تھی۔۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا اگر عمران خان یہ بتاتے کہ ہم یہ اصلاحات کے پی کے میں لائیں ہیں اور اب ہم یہ پورے پاکستان میں لانا چاہتے ہیں۔مزید کہا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: