وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اسلام آباد کے نئے ایئر پورٹ کا افتتاح

منگل مئی 11:43

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اسلام آباد کے نئے ایئر پورٹ کا افتتاح
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منگل کو اسلام آباد کے نئے ایئر پورٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب،، کیڈ ڈویژن کے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری ،،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ،، گورنر خیبر پختونخوا قبال ظفر جھگڑا،مشیر ہوا بازی سردار مہتاب احمد عباسی اور میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے قریب فتح جھنگ میں تعمیر کیا جانے والا نیا عالمی معیار کی سہولتوں کا حامل ملک کا پہلا گرین فیلڈ ایئر پورٹ ہے جس سے جمعرات کو باقاعدہ پروازوں کا آغاز ہو جائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر انتظام تعمیر کئے جانے والے نئے ایئر پورٹ پر بیک وقت 15 طیاروں کی پارکنگ کی بھی سہولت میسر ہے، اس کے علاوہ ایئر پورٹ دنیا کا سب سے بڑا اے 380 طیارہ بھی لینڈ کر سکتا ہے۔ ایئر پورٹ کے دو رن وے ہیں ہر ایک کی لمبائی ساڑھے تین کلو میٹر ہے۔ نیا ایئر پورٹ جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہے۔