ایکشن سپر ہیروفلم ’’آنٹ مین اینڈ دی ویسپ‘‘کانیا ٹریلرجاری کردیاگیا

یہ فلم بلاک بسٹر فلم سیریز آنٹ مین کا 12واں حصہ ہے‘فلم 6جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 1 مئی 2018 11:57

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) ہالی وڈ کی تھرل سے بھرپور نئی سپر ہیرو سائنس فکشن ایکشن فلم آنٹ مین اینڈ دی ویسپ کا نیا ٹریلرجاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیٹون ریڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم بلاک بسٹر فلم سیریز آنٹ مین کا 12واں حصہ ہے جس میں مشہور کردار آنٹ میں ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئے گا۔فلم میں مرکزی کردارہالی وڈ اداکارپال روڈ نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں ایوینجلین لِلی، مائیکل پینا،جوڈی گریر،والٹن گوگنز اور بوبی کیناویل شامل ہیں۔فلم 6جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :