اکشے، بھومی اور سونم بہترین اداکار کا ایوارڈ لے اڑے

دادا صاحب پھالکے فاؤنڈیشن بھارت سرکار کے تعاون سے ہر سال ایوارڈ تقریب منعقد کرتی ہے

منگل مئی 11:57

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار، اداکارہ بھومی پڈنیکر اور سونم کپور نے بہترین اداکار کا ’دادا صاحب پھالکے‘ ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔خیال رہے کہ ’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے ہر سال 29 اپریل کو ایوارڈ تقریب منعقد کی جاتی ہے، جس میں نہ صرف بولی وڈ بلکہ بھارت کی ٹی وی انڈسٹری و تکنیکی خدمات دینے والے افراد کو بھی ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

’دادا صاحب پھالکے‘ فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کے ’نیشنل ایوارڈ‘ کے ساتھ بھی ایک خصوصی ایوارڈ دیا جاتا ہے، جو ہر سال 3 مئی کو دیا جاتا ہے۔یہ ایوارڈ بھارت کے معروف فلم ساز، لکھاری اور بھارت کی سینما انڈسٹری کے بانی کہلائے جانے والے دھندیراج کویند پھالکے جسے عام طور پر دادا صاحب پھالکے کہا جاتا ہے، اس کے شان میں دیا جاتا ہے۔دادا صاحب پھالکے 1870 کو پیدا ہوئے اور 1944 میں چل بسے، انہوں نے اپنی زندگی میں 100 کے قریب فلمیں بنائیں، جن میں سے متعدد فلمیں مختصر تھیں۔دادا صاحب پھالکے فاؤنڈیشن بھارت سرکار کے تعاون سے ہر سال ایوارڈ تقریب منعقد کرتی ہے۔رواں برس ممبئی کے چترکوٹ گراؤنڈ میں ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی، جس میں فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :