حقیقی جوہری معاہدے کے لیے ایران سے مذاکرات ہو سکتے ہیں، ٹرمپ

پوری دنیا جانتی ہے کہ ایران جوہری ہتھیار اپ گریڈ کررہا ہے،نائیجرین صدرکے ہمراہ پریس کانفرنس

منگل 1 مئی 2018 12:01

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران اپنے جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر کام کررہا ہے۔ اس کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گی۔ وہ 12 مئی سے قبل ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاؤس میں نائجیریا کے صدر محمد بخاری کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ ایران جوہری ہتھیار اپ گریڈ کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ حقیقی جوہری معاہدے کے لیے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر ٹھوس بات چیت چاہتا ہے۔ موجودہ معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں۔