Live Updates

عمران خان کے جلسے نے نواز شریف اور شہباز شریف پر اپنا اثر دکھانا شروع کردیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 1 مئی 2018 11:51

عمران خان کے جلسے نے نواز شریف اور شہباز شریف پر اپنا اثر دکھانا شروع ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔01 مئی 2018ء) معروف صحافی رؤف کلاسرا کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے جلسے نے قائد ن لیگ نواز شریف اور صدر ن لیگ شہباز شریف پر اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤف کلاسرا کا دورانِ پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 29 اپریل کے پی ٹی آئی کے جلسے کا نواز شریف اور شہباز شریف پر اثر نظر آ رہا ہے۔

اور اس سے بڑھ کر رانا ثناءاللہ پر پی ٹی آئی جلسے کا زیادہ اثر لگ رہا ہے۔لیکن نواز شریف اور شہباز شریف کی باڈی لینگوئج بتا رہی تھی کہ کھیل اب ختم ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ ہر پارٹی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی باتیں کر رہی ہے اور عمران خان نے تو اپنے جلسے میں الگ صوبہ بنانے کی حمایت کا اعلان بھی کر دیا ہے۔پر نواز شریف اور شہباز شریف اس بات کو گول کر کے پی گئے ہیں۔

کیونکہ یہ صوبہ محاذ سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف جیل جانے کی صورت میں اپنے ووٹر کو مسلم لیگ ن کا کوئی سینئیر رہنما نہیں دے کر جا رہے جو پارٹی کو لیڈ کرے۔بلکہ نواز شریف کا کہنا ہے کہ یا تو شہباز شریف یا پھر مریم نواز پارٹی کو لیڈ کریں گی۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات