Live Updates

کمال ہو گیا! پاکستان میں ایک نیا لیڈر ابھر آیا ہے؛ معروف صحافی نے عمران خان کی تقریر کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 1 مئی 2018 12:02

کمال ہو گیا! پاکستان میں ایک نیا لیڈر ابھر آیا ہے؛ معروف صحافی نے عمران ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔01 مئی 2018ء) معروف صحافی مجیب الرحمن شامی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی 29 اپریل کو کی گئی تقریر سن کر لگ رہا تھا کہ یہ ایک ایسے سیاست دان کی تقریر ہے جو ملک کا اقتدار سنبھالنے کی تیاری کر رہا ہےتفصیلات کے مطابق معروف صحافی مجیب الرحمن شامی کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ایک پروفیسر ہیں زبیر عمر صدیقی وہ 29اپریل کو مینار پاکستان پر کی گئی عمران خان کی تقریر سے متعلق کہتے ہیں کہ کمال ہو گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ایک نیا لیڈر ابھرا آیا ہے۔عمران کی تقریر ذمہ دار سیاستدان کی تقریر تھی ۔ وہ کام جو الله بڑی پاکیزہ شخصیات سے نہیں لے سکتا وہ عمران خان جیسے لوگوں سے لیتا ہے۔اور انہوں نے عمران خان کو ان کی تقریر کی وجہ سے بہت داد دی ہے۔مجیب الرحمن شامی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی اس تقریر میں مخالفین پر تنقید نہیں کی گئی۔اور عمران خان کی تقریر سن کر لگ رہا تھا کہ یہ ایک ایسے سیاست دان کی تقریر ہے جو ملک کا اقتدار سنبھالنے کی تیاری کر رہا ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات