مسلم فٹبالر کا گراﺅنڈ میں پڑے ڈبل روٹی کے ٹکڑے کو چومنے کا اقدام سراہا جانے لگا

منگل 1 مئی 2018 12:08

مسلم فٹبالر کا گراﺅنڈ میں پڑے ڈبل روٹی کے ٹکڑے کو چومنے کا اقدام سراہا ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2018ء) سٹار جرمن فٹ بالر میسوت اوزل نے میچ کے دوران گراﺅنڈ میں پڑے ڈبل روٹی کے ٹکڑے کو اٹھا کر چوما اور ایک طرف رکھ دیا، ان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔یورپا لیگ کے سیمی فائنل میں انگلش کلب آرسنل کی نمائندگی کرنے والے میسوت اوزل کارنر لینے کی تیاری کر رہے تھے جب مخالف ٹیم ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے ایک مداح کی جانب سے ان کی جانب ڈبل روٹی کا ٹکڑا پھینکا گیا۔

(جاری ہے)

اوزل نے ڈبل روٹی کے اس ٹکڑے کو اٹھا کر چوما اور ماتھے سے لگا نے کے بعد ایک طرف رکھ دیا ، پہلے تو جرمن فٹبال سٹار کے مداحوں کو کچھ سمجھ نہیں آیا لیکن بعد میں انہیں پتہ چلا کہ اوزل نے اسلامی تعلیمات کے مطابق عمل کیا ہے جو کھانا ضائع کرنے سے منع کرتا ہے۔سٹار فٹ بالر کا یہ عمل بہت پسندیدگی کی نظر سے دیکھا گیا اور نہ صرف تماشائیوں نے انہیں سراہا بلکہ عالمی میڈیا میں بھی ان کا یہ اقدام خبروں کی زینت بن گیا۔ 

مسلم فٹبالر کا گراﺅنڈ میں پڑے ڈبل روٹی کے ٹکڑے کو چومنے کا اقدام سراہا ..

متعلقہ عنوان :