یورپی یونین کے اعلی ترین مذاکراتی اہلکارکی بریگزٹ مذاکرات کی ناکامی کے خلاف تنبیہ

مذاکرات میں اس مسئلے کا کوئی واضح اور قابل عمل حل تلاش کیا جانا ضروری ہے، مِشیل بارنیئر کی گفتگو

منگل مئی 12:52

ْ برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) بریگزٹ امور کے لیے یورپی یونین کے اعلی ترین مذاکراتی اہلکار مِشیل بارنیئر نے بریگزٹ مذاکرات کی ممکنہ ناکامی کے خلاف خبردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بارنیئر نے ایک بیان میں کہاکہ آئرلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے سرحدی تنازعے کی وجہ سے یہ بات چیت بے نتیجہ بھی رہ سکتی ہے۔ آئرلینڈ کے سرحدی مقام ڈنڈالک میں قیام کے دوران بارنیئر نے کہا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے آئندہ انخلا کے لیے مذاکرات میں اس مسئلے کا کوئی واضح اور قابل عمل حل تلاش کیا جانا ضروری ہے۔ اس فرانسیسی سیاستدان کے بقول بریگزٹ مذاکرات میں پیش رفت ضروری ہے کیونکہ جون میں یورپی قیادت اس موضوع پر مشاورت کرے گی۔