حوثیوں کا صنعاء کے ہوٹل میں مخلوط اجتماع پر دھاوا،دوملازمین گرفتار

مجھے بھی پکڑااورپھر عہد نامے پر دستخط کروائے کہ میں آئندہ اس قہوہ خانہ میں نہیں آئوں گا،شہری کی گفتگو

منگل 1 مئی 2018 12:57

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی ملیشیا کے جنگجوؤں نے برج السلام ہوٹل کے قہوہ خانے ( کافی شاپ) میں چھاپا مار کارروائی کی ہے اور مرد وخواتین صارفین کو خدمات مہیا کرنے کے الزام میں اس کے دو ملازمین کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حوثیوں کے ایک قہوہ خانے پر دھاوے کے وقت موجود علی القباطی نامی ایک شہری نے بتایاکہ میں نے ان کے رویے پر اعتراض کیا تھا جس پر انھوں نے مجھے محض اس بنا پر گرفتار کر لیا تھا کہ میں نے نیکلس اور جین پہن رکھی تھی۔

اس شہری نے مزید بتایا کہ حوثیوں نے مجھے کہاکہ میں بے حیائی پھیلا رہا ہوں ۔ پھر انھوں نے ایک عہد نامے پر دستخط لیے اور مجھ اس وعدے پر چھوڑ دیا تھا میں آیندہ کسی قہوہ خانے میں نہیں جاؤں گا۔

متعلقہ عنوان :