مکہ کے گورنر خالد الفیصل کی وفات ،

سرکاری سطح پر موت کی خبروں کی تردرید

منگل 1 مئی 2018 12:57

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) مکہ گورنریٹ نے واضح کیا ہے کہ گورنر شہزادہ خالد الفیصل بقید حیات ہیں۔ انکی موت کی بابت سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاع قطعا غلط ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے واضح کیا کہ شہزادہ خالد الفیصل نے جدہ میں کنگ عبدالعزیز روڈ پر اندلس انڈر پاس کا معائنہ کیا ۔ اپنے گھر پر لوگوں سے ملتے رہے اور معمول کے مطابق دفتری کام بھی انجام دیئے۔