معروف صحافی نے پی ٹی آئی خواتین سے متعلق نا زیبا زبان استعمال کرنے پر رانا ثناءاللہ سے بڑا مطالبہ کر دیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل مئی 12:23

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔01 مئی 2018ء) قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق معروف صحافی مظہر عباس کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کے جلسے میں آنے والی خواتین سے متعلق جو نا زیبا زبان استعمال کی ہے۔

(جاری ہے)

اس پر رانا ثناءاللہ کو شرم آنی چاہئیے اور انہیں سر عام معافی مانگنی چاہئیے۔جب کہ مریم نواز کو اس بات کا ایکشن لیتے ہوئے سر عام مذمت کرنی چاہئیے۔کیونکہ عرفان اللہ مروت جب پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے تھے تو چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی صاحبزادیوں بختاور اور آصفہ بھٹو نے سب سے پہلے ایکشن لیا تھا اور ان کی پی پی میں آمد روک دی تھی۔