متحدہ عرب امارات حکام نے رمضان المبارک کے لیے کام کرنے کے اوقات کا اعلان کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 1 مئی 2018 12:25

متحدہ عرب امارات حکام نے رمضان المبارک کے لیے کام کرنے کے اوقات کا اعلان ..
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2018ء) متحدہ عرب امارات وفاقی اتھارٹی (ایف ایچ ایچ آر) کے انسانی وسائل کے محکمے نے رمضان المبارک کے مہینے کے لیے کام کرنے کے اوقات کا اعلان کر دیا ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق خلیج ٹائمز نے اتھارٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹاف رمضان کے مہینے میں 9 بجے سے 2 بجے تک کام کرئے گا۔

(جاری ہے)

اتھارٹی نے ملازمین کو رمضان میں باقاعدہ ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں تاہم وفاقی حکومت کے ملازمین کو کام کرنے کے اوقات کے لیے سائن اِن کرنے ضرورت نہیں ہے ۔

وفاقی ایجنسیوں یا سرکاری محکموں کے ملازمین کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ اگر انکو رمضان میں چھٹی چاہیے ہویا کسی ہنگامی صورت میں انکے لیے دفتر آنا ممکن نہ ہو تو انھیں وفاقی حکومت کو براہ راست مطلع کرنا ہو گا ۔ متحدہ عرب امارات رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان 17 مئی کو ہونے کے امکانات ہیں ۔