پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران نواز شریف کن دو شخصیات کی وجہ سے استعفی دینے سے بچ گئے تھے؟ نا قابل یقین نام سامنے آ گئے

آصف زرداری اور جاوید ہاشمی نے پی ٹی آئی دھرنے کے دوران نواز شریف کو ریسکیو کیا تھا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل مئی 12:33

پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران نواز شریف کن  دو شخصیات کی وجہ سے استعفی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔01 مئی 2018ء) معروف صحافی حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پی ٹی آئی کے دھرنے میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سینئیر سیاست دان جاوید ہاشمی کی حمایت کی وجہ سے استعفی دینے سے بچ گئے تھے۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کے مطابق سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ دھرنے کے دور میں دو بندوں نے نواز شریف کو ریسکیو کیا تھا اور وہ آصف زرداری اور جاوید ہاشمی کی شخصیات تھیں۔ جس کے باعث وہ استعفی دینے سے محفوظ رہے تھے،۔جو طاقتین  دھرنے کے پیچھے تھے انہیں یہ بات ناگوار گزری اور جس کے بعد ایم کیو ایم اور پی پی دونوں پر گھیرا تنگ کردیا گیاتھا۔