سرگودھا میں نوجوان بیٹے کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے باپ بھی چل بسا

منگل مئی 13:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) سرگودھا میں نوجوان بیٹے کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے باپ بھی چل بسا۔جن کے یکے بعد دیگرے جنازے اٹھائے گے تو ہر آنکھ اشکبار تھی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کی انصاری برادری کا اسلام پورہ میں گردے میں مرض میں مبتلا 23 سالہ نوجوان فیصل زندگی باز ہار گیا جس کی نماز جنازہ کے ساتھ جاتے ہوئے اس کاباپ شجاعت علی بیٹے کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے گر پڑا جسے فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ بھی جانبر نہ ہو سکا۔اس طرح یکے بعد دیگرے دونوں کو مرکزی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔