سرگودھا‘ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے بیلف کے ذریعے تھانہ جھال چکیاں سے بازیاب نوجوان کا میڈیکل کرانے کا حکم دیتے ہوئے 2 یوم میں رپورٹ طلب کر لی

منگل 1 مئی 2018 13:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے بیلف کے ذریعے تھانہ جھال چکیاں سے بازیاب نوجوان کا میڈیکل کرانے کا حکم دیتے ہوئے 2 یوم میں رپورٹ طلب کر لی۔ذرائع کو مطابق تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ دوبئی ٹاون کی خاتون بشری بی بی نے فاضل عدالت میں درخواست دی کہ اس نے قاسم سے پسند کی شادی کی جس پر والدین اس کے دشمن بن گے۔

(جاری ہے)

پولیس نے چار روز قبل قاسم کو اغواء کیا اور تھانہ میں تشدید کیا جا رہا ہے۔عدالت کے حکم پر بیلف حسنین نے نوجوان کو تھانہ جھال چکیاں میں چھاپہ مار کر پولیس حراست سے برآمد کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔جس نے چار روز سے پولیس تشدد کی تصدیق کر دی جبکہ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں ملزم قاسم کو آج ہی گرفتار کیا گیا۔عدالت نے متضاد بیانات پر ضربات نئی یا پرانی کے لئے قاسم کا میڈیکل کروانے کا حکم دیتے ہوئے 2 یوم میں میڈیکل بورڈ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :