ریحام خان نے پی ٹی آئی پر ایک مرتبہ پھر کردار کشی کا الزام عائد کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل مئی 12:41

ریحام خان نے پی ٹی آئی پر ایک مرتبہ پھر کردار کشی کا الزام عائد کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جس طرح پی ٹی آئی نے کئی سال تک میرے اور میرے بچوں کی کردار کشی کے لیے ایک مہم چلائی تھی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی تمام لوگوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے اخلاقی اقدار کھو چکی ہے۔ آپ وہی کاٹیں گے جو آپ نے بویا ہے۔ دیگر سیاسی جماعتوں کو ان کی طرح اتنا نیچے نہیں گرنا چاہئیے۔