ایرانی ایٹمی پروگرام، تہران نے اسرائیلی الزامات مسترد کر دیے

منگل 1 مئی 2018 13:09

تہران ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) ایران نے اپنے مبینہ طور پر خفیہ ایٹمی پروگرام سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے تازہ ترین الزامات مسترد کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ نیتن یاہو کے یہ الزامات وہی پرانے دعوے ہیں، جن کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی پہلے ہی جائزہ لے چکی ہے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وزیر اعظم نے صحافیوں کے سامنے ایران پر الزامات لگاتے ہوئے ان ہزاروں مبینہ خفیہ ایرانی دستاویزات کا حوالہ دیا تھا، جو ان کے بقول اسرائیلی انٹیلیجنس اپنے قبضے میں لے چکی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کے بقول نیتن یاہو کے ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :