حکومت عوام کی خدمات پر یقین رکھتی ہے اور نہ صرف معاشی ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر یقین رکھتی ہے بلکہ سماجی اور معاشی سیاسی شعبوں کے مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہی ، سردار مہتاب عباسی

منگل مئی 13:20

حکومت عوام کی خدمات پر یقین رکھتی ہے اور نہ صرف معاشی ترقی کیلئے بنیادی ..
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) سردار مہتاب عباسی مشیر ہوا بازی نے کہا ہے کہ آج خوشی ہے کہ ایک خواب کو حقیقت ملی ہے، الحمدا لله حکومت ایک سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوئی ہے 2013ء میں نواز شریف حکومت آئی تو زیر التواء کئی پاور سیکٹر ایئر پورٹس سمیت دیگر شعبوں کے منصوبوں کی تکمیل کا عزم کیا اور آج یہ منصوبہ مکمل ہوا ہے جو جدید ترین ہے۔

یقین ہے کہ یہاں سے دنیا بھر کے ممالک تک رسائی ہوگی اور ہمارا کاروبار اور معیشت ترقی کرے گی۔ یہ اس کا صرف افتتاح ہی نہیں بلکہ ہم جدید ترین سہولتوں کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں۔ آج ایک اور تاریخ رقم ہو رہی ہے گذشتہ دو ماہ کے دوران آپ نے ملک بھر میں کئی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے اور آج ایک اور منصوبے کا افتتاح کیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حکومت عوام کی خدمات پر یقین رکھتی ہے اور نہ صرف معاشی ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر یقین رکھتی ہے بلکہ سماجی اور معاشی سیاسی شعبوں کے مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے عوام کی ترقی اور فلاح کیلئے جدید اقدامات کئے ہیں اور ملک ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہ اہے۔ یہ گرین فیلڈ ایئر پورٹ ہے جدید سہولتوں سے آراستہ ہے۔ یہ منصوبہ شروع کیا گیا تو ٹیکنالوجی میں کئی تبدیلیاں رونما ہوئیں، سی اے اے نے اس میں جدید ترین سہولتوں کو یقینی بنایا ہے لیکن ہمیں اس حوالے سے عالمی ماہرین کی مشاورت سے مزید بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا جو دوسرے مرحلے میں ہوگا۔

سی اے ای سیکٹر قومی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کا حامل ہے۔ نواز شریف نے خصوصاً کہا تھا کہ نہ صرف یہ منصوبہ بلکہ دیگر ایئر پورٹس بھی مکمل کئے جائیں اور جنوری میں فیصل آباد ایئر پورٹ کا افتتاح ہوا اور آنے والے دنوں میں پشاور اور کوئٹہ کے اپ گریڈ ایئر پورٹس کا افتتاح ہوگا۔ 500 ملین ڈالر سے لاہور کی اپ گریڈیشن بھی کی جا رہی ہے اور چند دنوں میں اس منصوبہ کا افتتاح بھی ہوگا۔

سی اے اے بدلتی ہوئی دنیا کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کام کر رہی ہے تاکہ مقامی اور عالمی مسافروں کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ سی اے اے خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے جو فضائی سفر کو با آسانی سہولیات بنا رہا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ خلیجی ممالک میں ہوا بازی کا شعبہ کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور قومی معیشت میں کردار ہے۔ ہمارے فضائی مسافر 10 فیصد آبادی سے کم ہیں اور شعبہ میں ترقی کی وسیع گنجائش ہے یہ ایئر پورٹ نجی شعبہ کے تعاون سے چلایا جائے گا تاکہ عالمی معیار کی سہولیات فراہم ہوسکیں۔

وزیراعظم کا مشکور ہوں کہ قیمتی وقت نکال کر اس کا افتتاح کیا اور سی اے اے کی کارکردگی کو سراہا۔ کام کرنے والے تمام اداروں نے بہترین کام کیا ہے۔ اس کی تکمیل سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے لوگ اہداف حاصل کر سکتے ہیں اور محنت سے کام کرتے ہیں۔ اس موقعے پر ،وزراء، اراکین پارلیمان، سفارتی عملہ موجود تھے